سی ایس آرفنڈز پر صرف ضلع اٹک کے عوام کا حق ہے ، ملک امین اسلم

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:55

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) سوشل ویلفیئر کمیٹی ضلع اٹک کا چیئرمین نامزد ہونے کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی ملک خرم علی خان، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ ، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر، ضلعی افسران اور آئل کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ سی ایس آرفنڈز پر صرف ضلع اٹک کے عوام کا حق ہے اور ان شاء اللہ اس فنڈ کو شفاف طریقے سے عوام پر لگایا جائیگا، مقامی افراد کا ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرایا جائیگاجو یہاں کے عوام کا حق ہے،ملک امین اسلم نے پچھلے 5 سال کی آڈٹ رپورٹس بھی وزارت پٹرولیم سے طلب کرلیں، معاون خصوصی نے کہا کہ کمیٹی کا جائزہ اجلاس پندرہ دن بعد دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں