اٹک، ضلع اٹک میں ای روزگار سکیم کا آغاز ہو گیا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:37

اٹک۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :ضلع اٹک میں ای روزگار سکیم کا آغاز ہو گیا۔یوتھ افیئر ڈپیارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے صوبے بھر میں بیروزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ آن لائن طریقے سے روزگار کمانے پر نوجوان طلبہ اور طالبات نے اسے حکومت کا بہترین اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تعلیم یافتہ بیروزگار شہری جو فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں، مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار پی آئی ٹی بی کو آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ 16سالہ تعلیمی قابلیت اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے 35سال سے کم عمر نوجوان پاکستان کے بہترین فری لانسرز سے ٹریننگ میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ طلبہ کو تین ماہ کی فری لانسنگ تعارفی کورس کے ذریعے پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹرینگ دی جائیگی۔ پنجاب حکومت کے ای روزگار پروگرام سے اب تک 34ہزار سے زائد نوجوان استفادہ حاصل کر کے آن لائن روزگار کمانے کے ہنر سیکھ کر *350 کروڑ* سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں