حضرو‘ چھچھ چوروں ڈاکوؤوں کے حوالے ، ایک ہی گاؤں میں ڈکیتی وارداتوں کا چھکا، عوام سراپا احتجاج

پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، علاقہ میں خوف و ہراس ،لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور چنگیز خان گروپ نے وارداتوں پر قابو پانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا الٹی میٹم دیدیا، ڈی پی او کے SHOکو سخت احکامات جاری

منگل 26 اکتوبر 2021 23:33

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) تھانہ حضرو کے گاؤں لکوڑی میں ایک ہی رات میں ڈاکوؤں کا چھکا ، نمبردار و سابق کونسلر سمیت 6گھروں میں رات کے اوقات میں دیواریں پھلانگ کر طلائی زیورات،نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ، پولیس وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، عوام سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق گاؤں لکوڑی کے سکونتی افراد نے چنگیز خان گروپ کے رہنماؤں کے ساتھ شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رات کو نامعلوم مسلح ڈاکو نعمان ولد فضل الرحمن کے گھر سی35 ہزار اوراختر زمان ولد سلیم،5 تولے سونا 15 ہزار نقدی،عبدالرزاق ولد صوبہ خان،ریاست ولد عبدالرحمن،فہیم ولد اسپین،60 ہزار روپے اور سابق کونسلر عبدالقیوم نمبردار کے گھر سے سونا و نقدی مالیتی لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے جس پر اہل علاقہ نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ان وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے سخت نوٹس لیتے ہوئے SHOحضرو ارباب طفیل کو علاقہ میں رات کے اوقات میں گشت بہتر بنا نے اور ملزمان کو فوری ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں