حکومت نے ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم RED کا آغازکر دیا،صوبائی وزیر مال ملک محمد انور

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:23

اٹک۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت نے ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم RED کا آغازکر دیا ہے۔ REDویکسی نیشن مہم کے دوران 36 اضلاع میں روزانہ 10لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی تاکہ عوام کو کورونا سے محفوظ رہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک خصوصی بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر ملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یہ مہم 25اکتوبر سے12نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ REDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بہترین انتظامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو REDویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرناہوگا۔ملک محمد انور نے کہا کہ اس مہم کے دوران 12ہزار سے زائدٹیمیں گھر گھر جاکرویکسی نیشن کریں گی۔ یہ ٹیمیں صوبے بھر کے سکولوں، کالجوں، گلی، محلوں اور دیہات میں ویکسی نیشن کریں گی۔ملک محمد انور نے کہا کہ کوروناوائرس پنجاب میں 12800سے زائد قیمتی جانیں نگل چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناکے خلاف جنگ اپنے پیاروں کی ویکسی نیشن سے ہی جیتی جاسکتی ہے اورصحت مند معاشرے کا قیام ویکسی نیشن اور احتیاط سے ہی ممکن ہے۔ 

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں