ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سید علی عباس کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

پیر 15 نومبر 2021 15:52

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2021ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سید علی عباس کاڈسٹرکٹ جیل  اٹک کا دورہ ۔  انہوں نے اندرون جیل بارکوں،کچن، ہسپتال،نو عمر اور خواتین وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس مو قع پر  یاسر تنویر  جو ڈیشل مجسٹر یٹ فرسٹ کلاس بھی معزز جج کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سید علی عباس ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے معمولی کیسوں میں ملوث03  اسیران کو جیل  سے رہا کرنے کا حکم دیا۔سید علی عباس  ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی کارکر دگی پر ا طمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل فرخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں