میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام انسدادِ بدعنوانی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 17:27

حضرو۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :تحصیل انتظامیہ حضرو ؤ میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام اینٹی کرپشن/انسدادِ بدعنوانی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم، چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان، وائس چیئرمین نزاکت حسین، ڈی ایس پی ضیغم عباس, ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایس ٹی سر ساجد نے ادا کئے ۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبولۖ سے کیا گیا۔سیمینار  کے تمام مہمانان خصوصی نے کرپشن اور اس  کے سدباب کے حوالے سے خطابات کئے ۔ سیمینار میں میونسپل کمیٹی حضرو کے تمام کونسلران ؤ شہر بھر کی تمام معزز سیاسی وسماجی، سرکاری اور کالج کی طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔  سیمنار کے اختتام پر کونسلر حاجی اجمل خان نے وطن عزیز پاکستان کے حق میں دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments