حضرو،پولیس تھانہ رنگو نے ایک کلو 585گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 29 نومبر 2021 17:40

حضرو۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :ڈی پی او اٹک کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پولیس تھانہ رنگو نے ایک کلو 585گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

  ایس ایچ او تھانہ رنگو  عابد قریشی کی زیر نگرانی اے ایس آئی ابرار حسین شاہ معہ ٹیم نے دوران چیکنگ منشیات فروش ذیشان کے قبضہ سے 1200گرام چر س جبکہ تھانہ رنگو کے اے ایس آئی شاہد محمود معہ ٹیم نے ملزم عامرکے قبضہ سے 385گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں