احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے لیے " ہم قدم " پروگرام کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں،سید یاور عباس بخاری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:50

اٹک۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء) :صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کے لیے " ہم قدم " پروگرام کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ ان کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال پہ خرچ ہونگے اس کے علاوہ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے بل بھی بنا لیا گیا ہے جسے لاء کمیٹی نے منظور کرلیا اور جلد ہی قانون کا حصہ بنانے کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

خصوصی افراد کی مالی معاونت کے لیے لانچ کیے گئے پروگرام " ہم قدم" کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں پی ٹی آئی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ان افراد کا ہر سطح پر خیال رکھے گی اور یہ موجودہ حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں