اٹک،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم خان 12 جنوری کو بلدیہ حضرو میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے

جمعہ 7 جنوری 2022 22:25

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان 12 جنوری بروز بدھ بلدیہ حضرو میں عوامی مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے۔

(جاری ہے)

حسن ابدال اور فتح جنگ میں کامیاب کھلی کچہریوں کے بعد معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم 12 جنوری بروز بدھ صبح 11 بجے بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری منعقد کرینگے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود ہونگے،ملک امین اسلم موقع پر مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کرینگے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک امین اسلم کے میڈیا کوآرڈینیٹر ملک عامر عتیق نے کہا کہ ملک امین اسلم نے ہرتحصیل میں عوام کے پاس جاکر ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی سلسلے میں فتح جنگ اور حسن ابدال کے بعد تحصیل حضرو میں کھلی کچہری منعقد کی جائیگی اوراس کے بعد تحصیل اٹک میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں