اٹک، ڈپٹی کمشنر کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ایمرجنسی ایکسرسائز 2022 کی تقریب پر خطاب

منگل 11 جنوری 2022 17:31

اٹک ۔11جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔11 جنوری2022ء) :ضلع اٹک کی حدود میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ایمرجنسی ایکسرسائز 2022 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایمرجنسی ایکسرسائز کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کی مابین ائیر ریسکیو ایکسرسائز  2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور دونوں اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے ریسکیو ڈیپارٹمنٹس دنیا کی بہترین ریسکیوز میں شمار ہوتے ہیں جو جدید آلات سے لیس اور ہر طرح کے حالات سے بروقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں