ضلع اٹک کی 60 فیصد سے زائد آبادی کی کووڈ ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 14 جنوری 2022 14:26

اٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ضلع اٹک پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر میں ان 24 اضلاع میں شامل ہیں جن کی 60 فیصد سے زائد آبادی کی کووڈ ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے ، ضلع اٹک کا پہلا نمبر حاصل کرنے میں محکمہ صحت کی تمام ٹیموں اور انتظامی افسران کا کلیدی کردار ہے ، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی کاوشیں بھی خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم (RED) اور خسرہ سے بچاؤ کی حفاظتی مہم میں ٹارگٹ مکمل کرنے پر فرنٹ لائن ورکرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کرکے انہیں تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے جس کیلئے حکومت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر شہزاد نیاز اور سینئر صحافی نثار علی خان بھی موجود تھے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں