حضرو ،کرونا ایس او پیز اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر اے سی حضرو نے 10دکانیں سیل کر دیں

بدھ 19 جنوری 2022 22:28

حضرو ۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔19 جنوری2022ء) :کرونا ایس او پیز اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر اے سی حضرو نے 10دکانیں سیل کر دیں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان ،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے ایس او پیز اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر ایت سی حضرو زوہیب احمد انجم نے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں 10دکانیں سیل کر دیں اور تاجروں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور ریٹ لسٹ آویزاں کریں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگا انہوںنے کہا کہ عوام بھی حکومتی ریٹ کے مطابق اشیاء خریدیں کوئی تاجر اگر اشیاء خورد نوش مہنگی فروخت کریں تو ہمیں بتائیں تحصیل انتظامیہ فوری کاروائی عمل میں لائی گی انہوںنے کہا کہ عوام کیساتھ ہونیوالی کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی تاجر حضرات بھی شہریوں کے ساتھ تعاون کریں میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو لیکن عوام کیساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کیا جائے گی ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر بھی عمل درآمد کروایا جائے گا عوام بھی کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں ۔


متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں