کہوٹہ:اٹک کے سینئر صحافی شہزاد احمد کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ، ملک محمود اختر

wضلع اٹک کی انتظا میہ اپنے فرائض میں غفلت یا دبائو کی وجہ سے اپنے فرائض میں کوتائی نہ کرے ، وزیر اعلی پنجا ب سے فوری نوٹس لیں ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے ، صد ر پو ٹھوہار پر یس کلب کہوٹہ

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

- کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) اٹک کے سینئر صحافی شہزاد احمد کو دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ، ورنہ ڈویژن بھر کے صحافی احتجاج پر مجبو ر ہو جائیں گے ، ضلع اٹک کی انتظا میہ اپنے فرائض میں غفلت یا دبائو کی وجہ سے اپنے فرائض میں کوتائی نہ کرے ، وزیر اعلی پنجا ب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار صد ر پو ٹھوہار پر یس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ کی حثیت رکھتے ہیں ، اور بے لو ث عوام اور علاقے کی خدمت کر تے ہیں ، یہ کسی کو حق نہیں کہ کسی صحافی کو دھمکی دے یا اسکو سیاسی پر یشر رائز کرے ، سینئر صحافی شہزاد احمد نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہم انکے ساتھ ہیں ، انتظا میہ فوری ایکشن لے ورنہ پو رے پاکستان کے صحافی اکھٹے ہوکر اپنے بھائی کی حفاظت کر نا جانتے ہیں ، انتظا میہ کا کام ہے کہ وہ صحافی ہی نہیں کسی بھی شہر ی سے زیادتی ہوتو اسکا تحفظ کرے ، اس موقع پر صد ر پو ٹھوہار پر یس کلب کہوٹہ ملک محمود اختر ، سینئر صحافی و نائب صد ر شیخ خلیل الرحمان ، جوائنٹ سیکرٹر ی راجہ ظہو ر بلبل ، نائب صد ر ملک حسام محمود ، سیکر ٹر ی اطلا عات و نشر یات ملک دانیال محمود ، نائب صد ر ملک عرفان شہزاد ، ملک حسنین محمود ، جہانگیر خان ، قاری عثمان عثمانی ، ملک عمیر منصو ر ایڈوکیٹ،ماجد علی غازی ایڈوکیٹ ، شیخ ذیشان شفیق ایڈوکیٹ اوردیگر موجود تھے ، تمام صحافیوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا اور مذ مت کی۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں