فتح جنگ ،کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگانا اور گہائی کیلئے تھریشر لگانا ممنوع ہے،ڈی ایس پی موٹر وے

جمعہ 22 اپریل 2022 22:57

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2022ء) ڈی ایس پی موٹر وے ہائی وے پٹرولنگ ایوب خان نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان سی پیک کے نزدیک گندم کی فصل پک چکی ہے، کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگانا اور گہائی کیلئے تھریشر لگانا ممنوع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھریشر لگانے اور گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے موٹر وے پر متعدد حادثات رونماہو چکے ہیں، اس لئے سی پیک ہکلہ ڈی آئی خان بیٹ ون کے دونوں اطراف میں کسانوں کو تحریری نوٹس بھی جاری کر دئیے گئے اور ان کو عملہ کی جانب سے آگاہی مہم میں بھی بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے آس پاس تھریشر نہ لگائیں اور نہ ہی فصل کی باقیات کو آگ لگائیں ،کیونکہ اس کی وجہ سے سی پیک کی ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے، بعض اوقات یہ آگ اور تھریشر کی آلودگی ٹریفک حادثات کا باعث بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اطراف میں فصلات یا گھاس پھوس کو آگ لگانا قانونا جرم ہے اس طرح کے اقدامات کرنے والے کسانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں