فتح جنگ،محترمہ مریم نوازکا فتح جنگ آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا،سردار افتخار احمد خان

جمعہ 22 اپریل 2022 23:36

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2022ء) محترمہ مریم نوازکا فتح جنگ آمد پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا جائے گا، ن لیگ کے کارکن اپنی قائد کی آمد کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار افتخار احمد خان اور لیگی راہنماء عابد عزیز ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم فتح جنگ میں 6مئی کو مسلم لیگ ن کا تاریخی جلسہ ہو گا، جلسے سے مریم نواز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ضلع بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکن اس جلسے میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اپنی والہانہ محبت اور مسلم لیگ ن سے دلی وابستگی کا اظہار کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ اٹک مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ضمنی الیکشن میں اٹک کے عوام نے قائد میاں نواز شریف پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکمران جماعت کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جلسہ کی کامیابی کیلئے بھر پور تیاریاں کی جار ہی ہیں، اٹک ضلع کے تمام لیگی قائدین جلسے کی کامیابی کیلئے پوری طرح متحرک و فعال ہیں، انشاء اللہ مریم نواز شریف کا جلسہ فتح جنگ کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا۔انھوں نے کہا کہ نالائق ٹولے سے ملک و قوم کو نجات دلانے پر ہم اظہار تشکر کر تے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اٹک کے عوام کے دل میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں چھ مئی کو ہم میاں نواز شریف سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کرینگے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں