فتح جنگ،موٹر وے پولیس نےحفاظتی جنگلہ چوری کرنے والے ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 10 مئی 2022 01:16

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2022ء) موٹر وے پولیس نے حفاظتی جنگلہ چوری کرنے والے ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، مقدمہ درج ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر وے پولیس نے ڈی ایس پی ایوب خان کی نگرانی میں موٹر وے پولیس کے انسپکٹر محمد شفیق دیگر اہل کاروں کے ہمراہ گشت پر تھے کہ ہکلہ انٹر چینج کے قریب ایک شخص کٹر و دیگر اوزاروں سے سی پیک کے گرد آہنی حفاظتی جنگلہ کاٹنے میں مصروف تھا پولیس نے گھیرا ڈال کر ملزم کو قابو کر کے اس کے قبضے سے کٹر ،پلاس ،چوری شدہ کلپ وغیرہ برآمد کر لئے دریافت پر ملزم نے اپنا نام رحمان شاہ ولد سید کریم شاہ سکنہ تخت بائی مردان بتایا ہے جبکہ حفاظتی جنگلہ کے باہر کھڑا ملزم کا موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لیا، ملزم کے پاس موٹر سائیکل کی ملکیت کا کوئی بھی ثبوت نہ تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی موٹر وے نے انتباہ کیا ہے کہ سی پیک موٹر وے کے اطراف میں آہنی حفاظتی جنگلہ جانوروں اور سی پیک پر ممنوع گاڑیوں موٹر سائیکلوں رکشوں کی رکاوٹ اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے نصب کیا گیا ہے جس کو نقصان پہنچانا غیر قانونی اور سخت جرم ہے لہذا اس کو نقصان پہنچانے کاٹنے اور چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں