حضرو،شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تحصیل حضرو کے مختلف مقامات پر کیٹرنگ سروسز اور شادی ہالز پر چیکنگ کی چیکنگ ، خلاف ورزی کرنےوالوں کو جرمانے عائد کئے گئے

بدھ 11 مئی 2022 23:52

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد نے گورنمنٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق شادی بیاہ کے موقع پر ون ڈش پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تحصیل حضرو کے مختلف مقامات پر کیٹرنگ سروسز اور شادی ہالز پر چیکنگ کی اور دوران چیکنگ گورنمنٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیٹرنگ سروسز کے مالکان کو 20000 روپے جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر حضرو نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تحصیل حضرو کے مختلف مقامات پر کریانہ شاپس اور پٹرول پمپوں پر بھی چیکنگ کی اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو 15000 ہزار روپے جرمانے عائد کرکے دو افراد کو گرفتارکر لیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں