حضرو،جانوروں کی آنتوں سے بھری سوزرکی پک اپ پکڑ لی گئی

جمعرات 12 مئی 2022 23:12

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2022ء) اے سی حضرو زوہیب احمد انجم کی نگرانی میں انتظامیہ نے جانوروں کی آنتوں سے بھری سوزوکی پک اپ پکڑ لی ،جانوروں کی آنتیں گھی کی تیاری میں استعمال کرنے کیلئے اکھٹی کی جا رہی تھیں ،انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے جہاں بھی اس طرح کے کام ہو رہے ہیں عوام انتظامیہ کو آگاہ کریں انتظامیہ کاروائی کریگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سوزوکی پک اپ میں جانوروں کی آنتیں اکھٹی کی جا رہی ہیں جس پر فوری کاروائی کی گئی اور آنتوں سے بھری سوزوکی پک اپ پکڑلیا گیا۔اے سی حضرو نے بتایا کہ غیر معیاری گھی تیار کرکے عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا تھا جس کی تحصیل انتظامیہ کبھی بھی اجازت نہیں دیگی ۔انہوں نے کہاکہ ان آنتوں کو لائیو سٹاک کے عملے کے حوالے کر دیا گیاہے جو انہیں تلف کر دینگے ،شہریوں نے اس کاروائی پر اے سی حضرو زوہیب احمد انجم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں