فتح جنگ کے علاقے گگن کے قریب پہاڑ کی چوٹی پر لگنے والے آگ کو قابو کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کی کوششیں جاری

اتوار 15 مئی 2022 14:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2022ء) اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقے گگن کے قریب پہاڑ کی چوٹی پرگزشتہ شام جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سنٹر ریسکیو 1122 کے 20 اہلکاروں پر مشتمل دوسری ٹیم کے بعد تیسری ٹیم بھی آگ بجھانے کیلئے روانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے آگ تک رسائی حاصل کر لی اور آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دشوار راستہ اور شدید گرمی کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم ریسکیو اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں اور اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں