اٹک،کالا چٹا پہاڑ پر چک فتح خان کے مقام پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پیر 16 مئی 2022 15:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) کالا چٹا پہاڑ پر چک فتح خان کے مقام پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔آگ نے تقریبآ 5 کلومیٹر لمبے اور 1.5 کلومیٹر چوڑے جنگل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ ٹاسک ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک محمد نعیم سندھو کی سربراہی اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ رائے خرم شہزاد بھٹی کی نگرانی میں محکمہ جنگلات، محکمہ مال، محکمہ ریسکیو 1122، سٹاف میونسپل کمیٹی فتح جنگ اور مقامی لوگوں کی مدد سے دن رات آپریشن کرتے ہوئے دو دن میں مکمل کیا۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والے تمام محکموں کے سٹاف اور مقامی لوگوں کا ڈپٹی کمشنر اٹک اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں