عمران خان عوام کو سڑکوں پر لا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،شیخ آفتاب احمد

منگل 17 مئی 2022 21:19

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) سابق وفاقی وزیر وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک وقوم کو مہنگائی ،بد امنی کی دلدل میں دھکیلا ہے، ان کے دور حکومت میں ہونیوالے ملک کے نقصان کومسلم لیگ (ن) ہی پورا کریگی ،آج ملکی معیشت کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری سابقہ حکومت ہے عمران خان نے ملکی معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہی کے دیہانے پر پہنچا دیا تھا آج ملک کی تباہی کا ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے ،وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف مثبت پالیسیوں کی بدولت دن رات ایک کرکے ملک کو موجودہ تمام بحرانوں سے نکالے گی۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔شیخ آفتاب احمدنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں ملک وقوم کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ملک میں جتنے بھی بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چار سالوں کے دوران عوام کو سبز باغ دکھا کر اور ملک وقوم کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر ملک وقوم کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کیا ہے اب بھی قائد میاں شہباز شریف اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ مل کر اور پی ڈی ایم کی باہمی مشاورت سے ایک بار پھر ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو اس ملک وقوم کے ساتھ کرنا تھا کر لیا اب مزید ان کے سبز باغوں میں عوام نہیں آئے گی عمران خان بجائے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں پارٹی اور عوام کو سڑکوں پر لا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ پاکستانی قوم اب اچھی طرح ان کو پہچان چکی ہے ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں