ریسکیو 1122 اٹک کے نوجوانوں کی جانب سے ہیٹ سٹروک کیمپ کاانعقاد

بدھ 18 مئی 2022 15:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ریسکیو 1122 اٹک کے نوجوانوں کی جانب سے ہیٹ سٹروک کیمپ کاانعقاد۔ ریسکیو 1122 اٹک نے ہیٹ سٹروک کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے خصوصی طور پر ہیٹ سٹروک کیمپ لگائے گئے جس میں شہریوں،مزدوروں،سکول کے بچوں کے لئے ٹھنڈے اور میٹھے مشروبات کا انتظام کیا گیا جس میں لوگوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کے جوانوں نے ہیٹ سٹروک کیمپ لگا کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے کہا ہیٹ سٹروک کیمپ لگانے کا مقصد لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت سر پر رومال رکھیں، چھوٹے بچے سکول جاتے وقت واٹر بوتل ساتھ رکھیں، صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت نکلیں ،ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں فوراً 1122پر کال کریں ہمارے ریسکیورز عوام الناس کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں