کبوتربازی کی خاطرخون کی ہولی کھیلنے والا ملزم حضروپولیس نے گرفتار کر لیا

جمعرات 19 مئی 2022 21:10

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) کبوتربازی کی خاطرخون کی ہولی کھیلنے والا ملزم حضروپولیس نے گرفتار کر لیا۔ وحیداحمدولدمحمدصادق سکنہ شاہ ڈھیر حضرونے تحریری بیان دیا کہ وہ اوراسکا بھائی خالد محمود جڑواں گھروں میں رہائش پذیر تھے، خالد محمود نے کبوتر پال رکھے تھے عثمان جو کہ پڑوس میں ہی رہائش پذیر ہے،کبوتربازی پر تلخ کلامی میں اپنے پسٹل سے فائر کر کےخالدمحمودکو قتل کر دیاجس پر مقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عارف شہباز خان وزیر کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی حضرو کی نگرانی میں ایس ایچ او حضرو کی سربراہی میں سب انسپکٹر حارث عمیر سمیت ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں