ڈپٹی کمشنر کا حضرو میں مختلف آٹا سیل پوائنٹس پر سستے آٹا، فلور ملز اور مارکیٹ میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکیٹس کا اچانک دورہ

جمعرات 9 جون 2022 23:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل حضرو میں مختلف آٹا سیل پوائنٹس پر سستے آٹا، فلور ملز اور مارکیٹ میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکیٹس کا اچانک دورہ ،سستے آٹا کی دستیابی،معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستا اور معیاری آٹا ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ بنیادی اشیاء ضروریہ پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سستے آٹے کے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں 10کلو گرام آٹا کا تھیلا490روپے اور20کلو گرام آٹا کا تھیلا 980روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

محمد ذوالقرنین نے دکانداران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اشیاء روزمرہ کی قیمتوں کے نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔انہوں نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایات موصول نہیں ہو نی چاہیے۔کسانوں کو حکومتی نرخ1850روپے فی بوری کے حساب سے دی جائے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی قابل گرفت جرم ہے جس پر معافی نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں کو مقررہ کردہ نرخوں پر کھاد فراہم کرنے کے لئے تمام ڈیلرز کی سختی سے مانیٹرنگ کریں۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں