حضرو ، اے سی کی شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی مہم شروع

اتوار 12 جون 2022 00:00

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) عوامی مطالبے پر اے سی حضرو زوہیب احمد انجم نے شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی مہم سمیت آوارہ کتے مار مہم شروع کروا دی۔ چیف آفیسر بلدیہ حضرو مبارک علی اعوان کی قیادت میں شہر بھر میں صفائی کا کام بھی زور وشور سے جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرو شہر اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے کئی افراد کو کاٹا جس پر اے سی حضرو زوہیب احمد انجم کو شہریوں کو آگاہ کیا، جنہوںنے سینٹری انسپکٹر محمد اعجاز اور دیگر عملہ کو آوارہ کتے تلف کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد شہر میں آوارہ کتے مار مہم شروع کر دی گئی۔

حکومت پنجاب کی طرف سے صفائی مہم کے دوران بھی چیف آفیسر بلدیہ حضرو مبارک علی اعوان کی نگرانی میں شہر بھر کے نالوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ حضرو مبارک علی عوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کے حوالے سے چلائی گئی حکومتی مہم میں بلدیہ اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی صفائی میں بہتری آسکے ۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں