وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،شیخ آفتاب احمد

منگل 21 جون 2022 18:06

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) سابق وفاقی وزیر وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،سابقہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، مشکل فیصلے کر کے ملک وقوم کو اپنے پائوں کھڑا کرینگے، عمران نیازی اب بھی اپنی کوتاہیاں ما ننے کی بجائے سازشوں کا ڈھونڈورا پیٹ رہے ہیں، چار سالوں کے دوران ملک وقوم کا ستیہ ناس کیا گیا آج ملک بھر میں ہونیوالی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور ان کی ٹیم ہے جن کی ناکام پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دیہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن عمران خان اور ان کی ٹیم کو آج بھی اس بات کا ذرا احساس نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ ،حاجی احسان خان ،حاجی ابرار ،طلال اشرف بٹ سمیت دیگر پارٹی کارکن موجو د تھے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک کے عوام کو بھی سابقہ چار سالوں کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے جس سے آج ضلع بھر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے ملک مشکل حالات سے دو چار ہا ہے جس کو میاں برادران نے ہمیشہ اپنی پارٹی کی پروا نہ کرتے ہوئے ملک وقوم کو مشکل حالات میں سہارا دیا ہے آج بھی عمران خان اور اس کی ٹیم کے ہاتھوں ترقی کرتے ہوئے ملک کو ایک بار پھر اندھیروں کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے جس کو اب وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف دن رات کی محنت ،مثبت پالیسیوں اور بہترین ٹیم کے ساتھ مل کر ایک بار اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں