اسسٹنٹ کمشنر حضرو کےتاجروں پر بھاری جرمانے، 15دکانیں سیل

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:20

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر حضرو وقاص اسلم کی حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجروں پر بھاری جرمانے، 15دکانیں سیل ۔

(جاری ہے)

حال میں ہی تعینات ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم نے تحصیل حضرو کے مختلف علاقوں میں حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا حکومت پنجاب کی طرف سے جمعہ کے روز لاک ڈائون پر عمل درآمد نہ کرنیوالے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جبکہ انتظامیہ بھی نہیں چاہتی کہ کسی تاجر کے ساتھ زیادتی ہو۔ انہوں نے کہاکہ قانون پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری پوری طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل حضرو میں عید الاضحی کے حوالے سے بھی بازار لگا دیا گیا ہے جہاں قربانی کے جانور باآسانی خرید سکتے ہیں یہاں شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں