عام انتخابات میں اٹک سے کلین سویپ کر کے پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے، ایم این اے میجر طاہر صادق

جمعہ 29 جولائی 2022 17:08

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2022ء) سابق ضلع ناظم اٹک ایم این اے میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ جب بھی عام انتخابات ہوئے اٹک سے کلین سویپ کر کے پاکستان تحریک انصاف کو شاندار اور تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حلقہ این اے 50فتح جنگ پنڈیگھیب سے محترمہ ایمان طاہر ایم این اے کا الیکشن لڑینگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارک ٹائون میں میڈیا سے گفتگو اور بعد ازاں غریبوال پنڈیگھیب میں ڈاکٹر طارق کی رہائش گاہ پر ملک عمران کے زیر اہتمام عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انھوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں کا اندازہ لگا لیں کہ کہاں تک پہنچ چکی ہیں تجربہ کاروں کی اہلیت کا بخوبی عوام کو علم ہو گیا ہے۔ سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا کہ جو شخص حلقہ این اے 50سے امیدوار ہونے کا دعویدار ہے اس کی اس حلقہ میں کوئی بنیاد ہی نہیں ہے، حلقہ تو ایک طرف وہ پاکستان کا شہری بھی نہیں ہے۔ اٹک کے عوام سیاسی طور پر باشعور ہیں ان کو اب کوئی جھانسہ نہیں دے سکتا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں