عمران خان نے جو سیاست کی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،شیخ آفتاب احمد

ہفتہ 30 جولائی 2022 22:37

عمران خان نے جو سیاست کی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ،شیخ آفتاب احمد
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنا عمران خان کا کارنامہ ہے ،پارٹی قیادت کے فیصلے ایک طرف قبول کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نامنظور کیے جا رہے ہیں، عمران خان نے جو سیاست کی ہے اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اپنی چار سالہ کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرنے کی بجائے چور چور کے نعرے لگا کر ہی قوم کو بیوقوف بنایا گیا 2013ء سے 2018ء تک میاں نواز شریف کی حکومت تھی اور عمران خان کی پونے چار سالہ حکومت کا موازنہ قوم خود کریں، ان کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بے شمار مسائل سے دو چار کر دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پی ڈی ایم کی قیادت نے ساڑھے تین ماہ قبل جب اقتدار سنبھالا تو انہیں ملک کی بربادی کا پتہ چلا جو خان صاحب نے پونے چار سالوں کے دوران کی تھی، یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اس دوران سیاست نہیں بلکہ ریاست بچانے کی کوشش کی ہماری قیادت کو بھی معلوم ہے کہ اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے یہ تمام گند عمران خان کا پھیلایا ہوا ہے جس کو حل کرنے کیلئے وقت چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم حقیقی قیادت کے ساتھ چلیں 2018ء میں بھی عوام کو لولی پاپ دیئے گئے ایک بار پھر عوام کو لولی پاپ دیے جا رہے ہیں۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں