عمران نیاز نوجوان نسل کو کس ڈگر پر لے کر جا رہا ہی خدارا ایسے حالات نا پیدا کریں جہاں سے واپسی کا رستہ نہ ہو، شیخ آفتاب احمد

اتوار 7 اگست 2022 20:20

, اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2022ء) سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کی ہیلی کاپٹر کو درپیش آنے والے حادثے نے پوری قوم کو غم میں مبتلا کردیا اس سانحے میں شہید ہونے والوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل نہایت ہی رنج و غم میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ان سے متعلقہ ٹرینڈ چلا کر نمک پاشی کی جا رہی ہے میں عمران نیازی سے پوچھتا ہوں کہ آخر اس ملک کی نوجوان نسل کو کس طرف لے کر جانا چاہتے ہو، اس ملک کی معیشت آپ نے پہلے ہی تباہ کر دی ہے، اخلاقیات کا آپ نے جنازہ نکال دیا گیا ہے اب نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں ایسے حالات میں اس ملک کا مستقبل کیا ہو گا، ہم اس ملک کے باسی ہیں جس کے جھنڈے میں سفید رنگ پوری دنیا کو امن کا پیغام دے رہا ہے جو پوری دنیا کو یہ باور کرا رہا ہے کہ اس ملک میں ہر رنگ نسل ،ہر مذہب، ہر فرقے، ہر گروہ کو اس کے عقائد کا تحفظ حاصل ہے ہم دنیا کے لئے امن کا پیغام دے رہے ہیں اور عمران نیازی اس ملک کی نوجوان نسل کو کس ڈگر پر لے کر جا رہا ہے خدارا ایسے حالات نا پیدا کریں جہاں سے واپسی کا رستہ نا ہو

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں