حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں مجمو عی امن و امان اور عوامی سہولت کے لیے تمام ہر ممکن اقدامات کر رہی ہی: ملک تیمور مسعود خان

پیر 8 اگست 2022 21:23

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) صوبائی وزیر برائے کھیل،امور نوجوانان اور ثقافت پنجاب ملک تیمور مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام میں مجمو عی امن و امان اور عوامی سہولت کے لیے تمام ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں محرم الحرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال،رکن صوبائی اسمبلی سید یاور عباس بخاری،ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین،ڈی پی او اٹک عمران رزاق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک ذوالفقار احمد،اسسٹنٹ کمشنر اٹک ثمن عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اے ڈی سی جی اٹک ذوالفقار احمد نے شرکاء کو اس موقع پر محرم الحرام کے انتظامات کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں یکم محرم سے دس محرم تک 145جلوس اور 754مجالس منعقد ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فول پروف سیکورٹی کی مکمل ذمہ داری ضلع پولیس کی ہے اور انہوں نے اس ضمن میں مکمل انتظامات کیے ہیں۔حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کے لیے رینجرز کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔تمام مذہبی اجتماعات کورونا ایس او پیز کے مطابق ہو رہے ہیں۔شہری دفاع،صحت،ریسکیو1122،ٹر یفک پو لیس،ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں اور دیگر قانون نافذ کر نے والے ادارے بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطع پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں سے تمام مذہبی اجتماعات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران انتہائی ہو ش مندی اور مستعدی سے کام لیں۔ تمام رو ٹس اور مذہبی اجتماعات کی باقاعدگی سے نگرانی کر یں اور حکومت پنجاب کی طرف سے محرم الحرام کے لییجاری کردہ ضابطہء اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران جلوس اور مذہبی اجتماعات سے متعلق ڈی سی آفس اٹک کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ کر رہے ہیں۔تمام متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں ہیں۔تمام متعلقہ ضلعی افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے افسران لنگر اور سبیلوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوائی جا رہی ہیں۔محکمہ شہری دفاع کا عملہ مجالس کے مقام اور جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر ملک تیمور خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر یں۔صوبائی وزیر نے بعد ازاں ڈی سی اٹک کے ہمراہ ضلعی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں