ہمیں اپنی دو ر اندیش قیا دت پر فخر ہے،مولا نا فضل الرحمٰن کا عمران خان کے حوالے سےکہا ایک ایک لفظ سچ ثا بت ہو ا، امیر جے یو آئی پنجاب قا ری عتیق الرحمان

جمعرات 11 اگست 2022 21:37

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) امیر جے یو آئی پنجاب قا ری ڈا کٹر عتیق الرحمان نے کہا کہ ہمیں اپنی دو ر اندیش قیا دت پر فخر ہے،مولا نا فضل الرحمٰن کا عمران خان کے حوالے سےکہا ایک ایک لفظ سچ ثا بت ہو ا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھیری لگا ل ضلع اٹک میں قا ضی خالدکی میزبانی میں جمعیت علما ء اسلام(ف) کی مجلس عاملہ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں مفتی سعید الرحمٰن، جنرل سیکرٹری مولا نا بلا ل با دشاہ، قا ضی خا لد محمود، قا ری عبدالرؤف، مفتی عبداللہ، مو لا نا شہا ب الدین، حا جی زرغن شاہ، ابراہیم فا نی مفتی عبدالرحمٰن، مولانا عبیدالرحمٰن، ملک شاہد، مولانا طارق، مولانا حامد نواز اور دیگر علما ء کرام نے شرکت کی۔ ضلعی نائب امیر پنڈی گھیب ضیا ء الرحمان مرحوم کے لیے تعزیت کی گئی۔ ڈا کٹر عتیق الرحما ن کی طرف سے جما عت کو متحرک اور فعال بنا نے کے لیے خصو صی ہدا یات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں