تحصیل حضرو میں لمپی سکن  نے تباہی مچادی، ڈھائی سو سے زائد مویشی ہلاک، سینکڑوں وبائی مرض میں مبتلا

جمعرات 11 اگست 2022 22:02

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) تحصیل حضرو میں لمپی سکن  نے تباہی مچادی، ڈھائی سو سے زائد مویشی ہلاک، سینکڑوں وبائی مرض میں مبتلا۔تحصیل حضرو میں ان دنوں مویشیوں کی جان لیوا مرض لمپی سکن کی لپیٹ میں ہے اور اب تک درجنوں سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں، مال مویشی مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت اس خطر ناک مرض کے روک تھام کیلئے جانوروں کو مہنگے داموں مارکیٹ میں دستیاب ویکسینیشن کی مگر سود مند ثابت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اب صورتحال یہ ہے لمپی سکن وائرس پورے علاقے میں پھیل چکا ہے جس سے نہ صرف جانوروں کی نسل کشی کا خطرہ ہے بلکہ انسانوں کی زندگی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بعض مقامات پر مویشی مالکان متاثرہ جانوروں کو ذبح کرکے نہ صرف خود اسکا گوشت کھاجاتے ہیں بلکہ ماکیٹ میں بھی فروخت کرتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور محکمہ والوں کی ان حالات پر چشم پوشی انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے کیونکہ انکی طرف سے اب تک اس وبائی مرض کے خلاف کسی قسم کی اقدامات نہیں کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں