پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ،چارمنشیات فروش گرفتار کر لئے

پیر 15 اگست 2022 18:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ،چارمنشیات فروش گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات فروش آصف نعیم ولد محمد اشرف ساکن اسلام کوٹ حسن ابدال سے 1200گرام چرس جبکہ منشیات فروش امجد علی ولد علی بہادر ساکن اسلام کوٹ حسن ابدال کے قبضہ سے 440گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر دیااسی طرح تھانہ انجراء پولیس نے منشیات سمگلر محمد عثمان ولد محمد شفیع ساکن نکہ خورد تحصیل جنڈ کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 550گرام چر س برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا ،تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک کاروائی کے دوران ایک خاتون ص،ز سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں