مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کر کے عوام کو زندگی کی ہر بنیادی ضرورت فراہم کی، شیخ آفتاب احمد

پیر 13 مارچ 2023 23:13

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ وعدوں کی تکمیل کر کے عوام کو زندگی کی ہر بنیادی ضرورت فراہم کی لیکن گزشتہ چار سالوں میں پی ٹی آئی حکومت نے نواز حکومت کے سوئی گیس فراہمی منصوبوں کو روک کر عوام کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھیری لگال، ڈھیری کوٹ، شین باغ کلاں میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی زیر التواءمنصوبوں پر تیزی سے کام کا آغاز کر دیا ہے انشاء اللہ اب تمام باقی ماندہ منصوبے مکمل ہونگے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں