اٹک، نائب تحصیلدار (ریٹائرڈ )عظیم خان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی، ڈی پی او

منگل 14 مارچ 2023 23:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کچھ دن پہلے ماڑی میں سابق نائب تحصیلدار عظیم خان کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ فیاض الحق اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک انوار الحق انکے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس صدر اور ایس ایچ او صدر اٹک کو قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں