کچھ بھی کرلیں، تحریک انصاف صوبائی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی،بلال انورملک

بدھ 15 مارچ 2023 23:59

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2023ء) سیاسی مخالفین عمران خان کو جھوٹے مقدموں میں الجھا کر الیکشن سے دور بھی رکھ لیں، تحریک انصاف صوبائی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے نوجوان رہنما بلال انور ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا بلال انور ملک نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی مقبولیت سے خوف زدہ نااہل ٹولے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے سیاسی شعور رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کو عمران خان کی محب وطن قیادت پر فخر ہے عمران خان ہی اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر تعمیرو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں