اٹک پولیس کسی بھی دہشت گردی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ڈی پی او

جمعہ 17 مارچ 2023 14:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی خصوصی ہدایات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران پولیس، سول ڈیفنس اور دیگراداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیے کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں سی ٹی ڈی کی معاونت سےموک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹک پولیس کے افسران و جوانان کے علاوہ ریسکیو1122 بم ڈسپوزل سکواڈ سول ڈیفنس اور سی ٹی ڈی کی نفری نے اپنی صلاحتیں دکھائیں ۔

اس موقع پر فرضی دہشت گردوں کے کامسیٹس یونیورسٹی اٹک میں گھس کر عملہ کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان سے اسلحہ برآمد کیا۔ اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسرسائز کا مقصد اداروں کی صلاحیتوں اور ان کی آپس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کو جانچنا تھا۔

(جاری ہے)

تمام اداروں نےجائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر موک ایکسر سائز کو کامیاب بنایا اور یہ ثابت کیا کہ تمام ادارے غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کسی بھی دہشت گردی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بخوبی تیار ہے، وطن کی حفاظت کا فرض جانیں قربان کر کے بھی نبھائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں