اٹک، ایڈیشنل سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل ، قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو سراہا

جمعہ 17 مارچ 2023 15:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک شفقت اللہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ جیل کے چاک و چوبند دستے نے معزز جج کو سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

دوران دورہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل بارکوں،کچن، ہسپتال،نو عمر اورخواتین وارڈکا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پرمحمود عالم جوڈیشل مجسٹر یٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شفقت اللہ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج نے جیل انتظامیہ کی کارکر دگی پر ا طمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں