اٹک، کامسیٹس یونیورسٹی میں شہری دفاع کی ہنگامی مشقوں کا انعقاد

ہفتہ 18 مارچ 2023 17:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2023ء) گورنمنٹ آف پنجاب، ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کلیانی اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کی خصوصی ہدایات پرعقیل عالم خٹک سول ڈیفنس آفیسراٹک کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں سول ڈیفنس ایمرجنسی ماک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام الائیڈ سروسز نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شہری دفاع کے تربیت یافتہ عملے نے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور زخمی مریضوں کو خوساختہ طریقوں اور کمبل سٹریچر کے ذریعے انہیں ریسکیو کیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس اٹک کے گروپ کیپٹن پلسٹی نثار علی خان نے بتایا کہ فرضی مشقوں کے دوران سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و دیگر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سے فوری طور پر رابطہ کیا اور امداد طلب کی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے وقوعہ پر رپورٹ کی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور انہیں قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوراً جائے وقوعہ کی سرچنگ اور سویپنگ کے دوران دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا اور ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس نے دہشتگرد کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کر دیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں