اٹک میں 2 مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

پیر 20 مارچ 2023 23:18

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) اٹک میں 2 مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں ، پہلے واقعہ میں نیو ٹاؤن اٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا عبد الرافع ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ،جس کی نعش کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا ، دوسرا واقعہ تحصیل جنڈ میں پنڈی کوہاٹ روڈ پر ڈھاک موڑ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس کے بے قابو ہونے پر درخت سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس کا ڈرائیور 54 سالہ شیر افضل موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں 45 سالہ سعید، 29 سالہ یاسر، 33 سالہ محمد شکیل، 50 سالہ مظہرحسین اور 45 سالہ خالد نویدشامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جن پر نعش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کیا گیا۔

\378

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں