علی اضغر کی پارٹی خدمات قابل تعریف ہیں، ان کو نمبرداری کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،شیخ آفتاب احمد

پیر 20 مارچ 2023 23:21

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) سابق وفاقی وزیر وسینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صوبائی اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو ہر مشکل وقت میں ملک وقوم کے ساتھ کھڑی رہی اور قربانیاں دی ہیں ،الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پنجاب بھر سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی، ضلع اٹک چھچھ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، غورغشتی کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے راہنما علی اضغر کی پارٹی خدمات قابل تعریف ہیں، ان کو نمبرداری کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ عوامی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سابق جنرل کونسلر ولیگی راہنما علی اضغر کو نمبرداری کی ذمہ داری ملنے کے سلسلے میں منعقدہ ظہرانے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسابق امیدوارصوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور،خان احسن خان،بابواجمل،ملک محمدحسین برمنگھم،افتخاراحمدڈار،خان یاسرخان،ملک نعیم،انسپکٹرحاجی محمداعظم،طلال اشرف بٹ،مولاناذکاء الدین،ملک حق نواز،عادل خان،عبدالقیوم فوجی،حافظ محمدواثق،حاجی ملک نعیم،چاندڈار،سعید اعوان،محمدناصرخان،زین خان،لالا سلیم حسن ابدال،ملک انصاراحمد،ملک عامر،آغاخان، خالدمحمودکوٹکے،حضرت خان منا،فیاض خان جلالیہ،شیخ نعمان،محمدعلی خان سمیت سرکاری افسران،صحافتی شخصیات سمیت دیگر نے شرکت کی اور علی اضغرکو نمبردارکی ذمہ داریاں ملنے پران کو مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

آخرمیں سابق جنرل کونسلرعلی اضغرنمبردارغورغشتی نے تمام مہمانوں کی آمدپر ان کا شکریہ اداکیا۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں