جنڈ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ، چار افراد ہلاک ، دو زخمی

اتوار 24 اپریل 2016 14:41

جنڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) جنڈ میں جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق تھانہ جنڈ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی اور دو بھتیجے شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں