اللہ کی خوشنودی کی خاطر جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،مولانا جابر علی خان

کرپشن کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کیا،جماعت اسلامی ضلع چیئر مین

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) اللہ کی خوشنودی کی خاطر جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے دین اسلام کی سر بلندی ہمارا نصب العین ہے کرپشن کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی نے کیا پشاور سے کراچی تک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ کیا مسائل کے حل ،کرپشن کے خلاف جدوجہد اور اسلامی عادلانہ نظام کے نفاذ کی خاطر جماعت اسلامی ملک بھر میں یکم سے 15مارچ تک خوش حال پاکستان فنڈ کے حصول کیلئے مہم چلا رہی ہے جس میں عوام سے اپیل کی جا ئے گی کہ وہ ملک کی سب سے دیانتدار پارٹی سراج الحق کی جماعت اسلامی کو مالی تعاون دیں یہ بد قسمتی ہو گی کہ حق صرف اس وجہ سے ناکام ہو جائے کہ اس کے پاس مالیات کی کمی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئر مین یو سی شینکہ مولانا جابر علی خان نے یہاں دفترضلع المرکزاسلامی دارالسلام اٹک میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ نا ئب امیر ضلع صدر میڈیا وسیا سی کمیٹی اقبال خان ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ،خالد محمود،مو لاناعمر وقاص ،صدر جے آئی یوتھ عرفان اعوان اور سٹی صدر جے یو آئی یوتھ محمد عثمان اور سید ثناء اللہ بخاری بھی موجود تھے امیر ضلع مولانا جابر علی خان نے کہا کہ دنیا الیکٹرانک کے موجودہ دور میں گلو بل ویلج بن چکی ہے افراتفری کے اس دور میں پو ری دنیا بالخصوص پاکستان مسائلستان بن چکا ہے کرپشن سرطان کی طرح ہر جگہ پھیل چکا ہے پانامالیکس عدالت میں موجود ہے عوام کی نظریں اس پر لگی ہو ئی ہیں کرپشن کو ختم کیے بغیر ملک کا سدھرنا نا ممکن ہے کرپشن کا خاتمہ وہی کر سکتے ہیںجو خود اور ان کی جماعت کرپشن سے پاک ہو عوام کو معلوم ہے جماعت اسلامی اور اس کی قیادت کرپشن کے معمولی سے دھبے سے بھی پاک ہے خوش حال پاکستان فنڈ کا قیام عوامی مسائل کو حل کر نے ہی کی خاطر قائم کیا گیا ہے جماعت اسلامی ملک میں ووٹ اورا نتخاب کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتی ہے یہ سارا فنڈ عوام ہی کی خاطر جمع کیا جائے گا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اس موقع پر میڈیا سے اپیل کی گئی کہ وہ عوام کی خاطر حق سچ کا ساتھ دے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں