اٹک ،ردالفساد آپریشن، کے سلسلہ میںکا مسیٹس یو نیورسٹی میں اچانک آپریشن

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)ردالفساد آپریشن کے سلسلہ میں ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی کا مسیٹس یو نیورسٹی اٹک کیمپس میں دہشت گر دی کے اچانک واقعات میں سیکو رٹی کے حوالے سے کی جا نے والی حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں آپریشن ڈی ایس پی اٹک تفسیر حسین اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی مظہر شاہ کی قیادت میں کیا گیا جس میں پولیس ، ایلیٹ فورس ، رینجرز ، بم ڈسپوزل سکواڈ ، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے حصہ لیا جس میں کا مسیٹس یو نیورسٹی کے ایک بلاک میں دو فرضی دہشت گرد اندر گھس گئے جنہو ںنے ڈبل سٹوری پچا س سے زائد کمروں والی بلڈنگ میں چھپ کر مورچہ بنا لیا جس پر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کس طرح اپنی جا ن ہتھیلی پر رکھ کر تمام کمروں کا تفصیلی جا ئزہ لیتے ہو ئے مکمل آپریشن کیا اور ان فرضی دہشت گردوں کے مذموم عزائم نا کام بنا تے ہوئے انہیں زندہ گرفتار کر کے پولیس کے حوا لے کیا اس موقع پر کا مسیٹس یو نیورسٹی اٹک کیمپس کے ڈپٹی رجسٹرار ملک سلیم جو سیکورٹی کے معاملات کے بھی انچارج ہیں ان کے علاوہ سیکورٹی سپر وائیزر انعام ، ریٹا ئر ڈ کیپٹن نور احمد اور دیگر موجود تھے یو نیور سٹی انتظامیہ نے ڈی پی او اٹک زا ہد نواز مروت اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں کیئے جانے والے آپریشن کے نگران ڈی ایس پی تفسیر حسین اور ایس ایچ او مظہر شاہ سمیت تمام عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں