اٹک ،غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرولنگ کی ایجنسی بنا نے والوں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 24 فروری 2017 20:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) غیر قانونی طریقے سے گیس کی فلنگ اور غیر قانونی پٹرولنگ کی ایجنسی بنا نے والوں کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ بسال پولیس نے لنک روڈ بسال میں جندال فا ن گیس ایجنسی میں نا ہید اختر ولد محمد اشرف ساکن ڈھو ک کانی داخلی بسال جو غیر قانونی ریفلنگ گھریلو گیس سلنڈر سے چھو ٹے سیلنڈروں میں بذریعہ فلنگ مشین ریفلنگ کر رہا تھا جو عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈالنے کے مترادف ہے اسی طرح تھانہ بسال پولیس نے مٹھیال مین بازار میں بر لب سڑک پٹرول کی ایجنسی بنا نے والے نذیر احمد ولد بشیر احمد قوم کمہار ساکن مٹھیال جو پٹرول ایجنسی کا کوئی لا ئسنس یا اجازت نا مہ پیش نہ کر سکا ا س کے پاس سے 80لیٹر پٹرول اور ڈیڑھ لیٹر کی چھ بوتلوں میں بھرا ہو اپٹرول بر آمد کر کے دونوں ملزما ن کے خلاف پولیس نے الگ الگ زیر دفعہ 285/286 ت پ کے تحت مقدمات درج کر لیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں