ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ، سرچ آپریشن کے دوران 14 افغانیوں سمیت 71 افراد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پنجاب رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت راولپنڈی ، اٹک ، اسلام آباد ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، ڈی جی خان اور راجن پور میں سرچ آپریشن کیا،آئی ایس پی آر

اتوار 26 مارچ 2017 23:30

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ، سرچ آپریشن کے دوران 14 افغانیوں سمیت 71 افراد گرفتار،اسلحہ و گولہ بارود برآمد
راولپنڈی/اسلام آباد /اٹک /سیالکوٹ/ڈی جی خان /راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ، پنجاب رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے فسادیوں کے خلاف راولپنڈی ، اٹک ، اسلام آباد ، سیالکوٹ اور نارووال میں سرچ آپریشن کے دوران 14 افغانیوں سمیت 71 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پنجاب رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت راولپنڈی ، اٹک ، اسلام آباد ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، ڈی جی خان اور راجن پور میں سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران دو روز میں 14 افغانیوں سمیت 71 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے ۔ گرفتار افرادسے اسحلہ بارود اور منشیات برآمد کر لی گئیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں