اٹک ،سموگ کی آگاہی کے حوالے سے تقریب

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سموگ کی آگاہی کے حوالے سے ایک تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین تقریب کی مہمان خصوصی تھیں ۔تقریب میں قائم مقام سی ای او ایجوکیشن عمران قریشی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،چیف آفیسر ضلع کو نسل عمران سندھو اور دیگر افسران نے شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اے سی اٹک جنت حسین نے کہا کہ آنے والی نسل کی بقاء کیلئے سموگ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بہت ضرروی ہے سموگ کو کنٹرول کرنا شاپر ، ریپر، ٹائر کو زمین میں دفن بھی کر دیں تو سینکڑوں سال اسی حالت میں باہر آئیں گے جس حالت میں انہیں دفن کیا گیا تھا ہمیں فضائی آلودگی کو ختم کرنا ہے اور اس کیلئے ہمیں چاہیے کہ سب سے پہلے ہم اپنے گھروں سے اس بات کی ابتدا کریں کہ کپڑے کے بنے ہوئے تھیلوں کا استعمال شروع کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام بے خبر ہے آئندہ پانی کا بحران عوام کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ہو گا سردیوں میں دھند اور دھواں دار زیر یلی گیسوں کے ملنے سے بنتی ہے ۔اس کو گرائونڈ لیول اوزون بھی کہتے ہیں۔اوزون سٹریٹو سفئیر میں ہمارے لیے مفید ہے ،لیکن زمین پر سموگ کی صورت میں خطر ناک ہے۔سموگ بننے کی سب سے بڑی وجوہات میں بے ہنگم ٹر یفک ،انڈسٹری سے نکلنے والی زیر یلی گیس اور دھواں ،بھٹہ خشت سے نکلنے والا دھواں،کوڑا کر کٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانا شامل ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں