نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مارچ 2019 13:25

نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں
جہلم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم اور معیاری تعلیم کے فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کا ایک تاریخی اور انقلابی کردار رہا ہے ۔ جہلم میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں آج ہزاروں افراد مختلف شعبوں میں ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔

وہ مقامی سکول میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارے کے پرنسپل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سکول کے فارغ التحصیل طلباء ،عمائدین علاقہ ،تاجروں ، نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل صاحبان اور دیگر افراد موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں نے ماضی قریب سے لیکر آج تک فروغ تعلیم کے سلسلے میں اپنا مثبت کردار اد ا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم جدید دور کا ایک بنیاد ی تقاضہ ہے جو لو گ اسے ایک فریضے کے طور پر نبھا رہے ہیں وہ معاشرے کی بڑی خدمت کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل سکول کے چاک و چوبند دستہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو سلامی دی۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بچوں کو اعلی کارکردگی پر انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں