بلوچستان کے شہر آواران اورلسبیلہ میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بدھ 31 جنوری 2018 11:44

بلوچستان کے شہر آواران اورلسبیلہ میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے
آواران/لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) بلوچستان کے شہر آواران اورلسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔بدھ کی صبح آواران اورلسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز نے بتایاہے کہ زلزلے کی شدت4.9 اورگہرائی23کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق آوران اور لسبیلہ میں آنیوالے زلزلے کامرکزبیلہ سی20کلومیٹردورمشرق میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے

متعلقہ عنوان :

آواران میں شائع ہونے والی مزید خبریں